Doctor Performs Brain Surgery On Wrong Patient

ڈاکٹر نے غلط مریض کے دماغ کا آپریشن کر دیا

کینیا کے سب سے بڑے ہسپتال میں ایک  نیورو سرجن نے غلط مریض کے دماغ کی سرجری کر دی، جس کے بعد ڈاکٹراور دیگر متعلقہ عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے اسی کینیاٹا نیشنل ہاسپیٹل میں مریضوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بچوں کے چوری ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر، دو نرسوں اور بے ہوش کرنے والے شخص کو معطل کر دیا ہے۔

اس   آپریشن کےمتعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔
کینیا کے وزیر صحت سسلی کاروکی نے اتنی بڑی غلطی پر ہسپتال کے سی ای او کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق  ہسپتال میں دماغ کے حوالے سے دو مریض تھے، ایک کے سوجے سر کا علاج ادویات سے ہونا تھا جبکہ دوسرے مریض کے دماغ سے خون کی گٹھلی نکالنا تھا۔
کئی گھنٹوں کی دماغی سرجری کے بعد ڈاکٹر کو پتا چلا کہ دماغ میں کوئی خون کی گٹھلی نہیں ۃے۔ اس کے بعد انہیں پتا چلا کہ وہ غلط مریض کا آپریشن کر رہے ہیں۔
کینیاٹا نیشنل ہاسپیٹل کینیا کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ یہاں طبی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 مارچ 2018

Share On Whatsapp