In The Philippines, Dogs Run For A Cause

فلپائن میں کتوں کی بامقصد دوڑ

ہفتے کے روز منیلا میں 'فلپائن مال آف ایشیا'  پر ہزاروں کتوں نے اپنے مالکوں کے ساتھ بڑے ہم آہنگ انداز میں دوڑ لگائی۔ اس دوڑ ، جسے پیٹ ایکسپریس ڈوگی رن کا نام دیا  جاتا ہے ،  کا مقصد جانوروں کی فلاح کے لیے چندہ جمع کرنا تھا۔
اس سال دوڑ میں درجنوں نسل کے کے کتے اپنے مالکوں کے ساتھ ریس میں شریک ہوئے۔اس دوڑ میں شریک افراد نے اپنے ہاتھوں میں کتے کے شیمپو کی بوتلیں اور ان کی خوراک کے تھیلے اٹھا رکھے تھے۔

  اس دوڑ  کو دیکھنے  اور حصہ لینے والوں سے جمع ہونے والی داخلہ فیس فلپائن اینیمل ویلفیئر سوسائٹی (PAWS) کے فنڈز کے لیے مختص کی گئی ہے، جو ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے۔
دی پیٹ ایکسپریس ڈوگی رن کا آغاز آٹھ سال پہلے 350 شرکاء کے ساتھ ہوا تھا۔ آج ہزاروں لوگ اس دوڑ میں حصہ لینے کے لیےاپنے پالتو جانوروں کو لے کر آتے ہیں اور جیتنے کے لیے اپنی تیکنیکس کا استعمال کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 5 مارچ 2018

Share On Whatsapp