دنیا کا سب سے اونچا ہیٹ، جس کی اونچائی 18 فٹ 9 انچ ہے
فلوریڈا کے ایک شخص کا 18 فٹ 9 انچ کا ہیٹ دنیا کا سب سے لمبا ہیٹ ہوسکتا ہے۔ اس آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے لمبا ہیٹ رکھنے کے سلسلے میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو تمام ضروری کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔اس ہیٹ کی لمبائی 18 فٹ 9 انچ ہے۔
اس ہیٹ کو بنانے والے تامپا کے شخص اوڈیلن اوزیر نے بتایا کہ موجودہ ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑے ہیٹ کی لمبائی 9 فٹ 9 انچ ہے جبکہ اس کا بنایا گیا بڑا سا ہیٹ پیمائش میں 18 فٹ 9 انچ ہے۔
تاریخ اشاعت : ہفتہ 3 مارچ 2018