Sleeping Man Says He Didn't Mean To Take $1,600 Uber Ride

نیند کی حالت میں اوبر پر سفر کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ 300 میل دور واقع اپنے گھر جانا ہی نہیں چاہتاتھا

ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ رات کے وقت پارٹی کر رہا تھا۔ گھر واپسی پر وہ سو گیا۔ کئی گھنٹے بعد اس کی آنکھ کھلی تو وہ  مغربی ورجینیا سے نیوجرسی کے راستے پر  اوبر  پر سفر کر رہا تھا اور 300 میل کا فاصلہ نصف طے  کر چکا تھا۔
گزشتہ جمعے21 سالہ کینی بیچمین  نے  قریبی رہائش گاہ  میں جانےکے لیے اوبر کو بلایا تاہم ڈرائیور نے اسے 300 میل دور اس کے اصل گھر پہنچادیا، جس کا کرایہ 1,635.93 ڈالر بنا۔

اوبر ڈرائیور اسے اس کی موجودہ رہائش مغربی ورجینیا یونیورسٹی کیمپس کے بجائے گلوسیسٹر کنٹری نیوجرسی میں واقع اس کے گھر تک لے گیا تھا۔
بیچمین کا کہنا ہے کہ وہ سفر کے دوران گہری نیند سو گیا تھا اور 2 گھنٹے بعد اس کی آنکھ کھلی تو وہ 2011 ٹویوٹا سینا کی مسافر نشست پر موجود تھا۔ ڈرائیور نے اسے بتایا کہ وہ نیوجرسی کی طرف اپنا سفر طے کر رہے ہیں۔

اوبر کی طرف سے عائد کردہ بل میں 3.94 ڈالر بنیادی کرایہ، 2.35 ڈالر بکنگ فیس، 696.95 ڈالر کل فاصلے کے اور 115.90 ڈالر وقت کی قیمت شامل ہیں۔ بیچمین کو یہ سواری اتنی زیادہ مہنگی اس لیے پڑ گئی کیونکہ اس نے غیرارادی طور پر اوبرایکس ایل  کو ہائر کرلیا تھا جس میں چھے مسافر بآسانی سما سکتے ہیں نیز اس کی قیمت روایتی اوبر ایکس  کی نسبت کافی زیادہ ہے۔

بکنگ فیس کے علاوہ باقی تمام چارجز سرچارج پرائسنگ  کی بنا پر دگنا ہو گئے۔ اگر یہ عام سواری ہوتی تو چارجز 819.14 ڈالر تک ہوتے۔ جاگنے پر بیچمین کو ڈرائیور نے بتایا کہ اس کے پاس رقم نہ تھی جس کی وجہ سے اس پر  راستے میں ہر ٹول بوتھ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بقیہ راستے میں ٹول ٹیکس  پر ادائیگی کے لیے بیچمین نے اے ٹی ایم سے  اپنی رقم نکلوا لی۔

گرچہ بیچمین نے ڈرائیور کو فائیو سٹار ریٹنگ دی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس نے لگائے جانے والے چارجز کو قبول کرنے سے انکار کردیا کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے گھر کا پتہ نہیں دیا تھا اور ڈرائیور نے اس کی نیند کے دوران اس کی فون کال کا جواب بھی دیا ہے۔
اوبر نے یہ تصدیق کرنے کے بعد کہ ڈرائیور اس کی درخواست پر ہی اسے اس کے گھر لے گیا تھا،  جس پر بیچمین  نے کرایہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 3 مارچ 2018

Share On Whatsapp