Top 4 Countries With The Highest Income Tax Rate

انکم ٹیکس کی بلند ترین شرح رکھنے والے 4 ممالک

1- بیلجیم 
بیلجیم  میں ٹیکس کی شرح  %42.0 ہے۔ یہاں زیادہ آمدن رکھنے والے افراد کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ سب سے زیادہ آمدن والے افراد کو یہاں %50 ٹیکس دینا  پڑتا ہے ،جس میں سوشل سیکیورٹی شامل نہیں ہے۔ دنیا میں آمدنی پر بلند ترین شرح ٹیکس لگانے والے ممالک میں بیلجیم پہلے نمبر پر ہے۔

2- جرمنی

جرمنی میں ٹیکس کی شرح  %39.7 تک ہو سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں چرچ کو بھی 8 سے 9 فیصد تک ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ تاہم یہ قابل کٹوتی ٹیکس ہے۔ بلند شرح ٹیکس کے باوجود یہاں ٹیوشن مفت ہے۔

3- ڈنمارک
 
ڈنمارک میں ٹیکس کی شرح %36.1 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ ڈنمارک میں اوسطاً ہر فرد کو %45 ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔  یہاں سب سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد کو %55.8 ٹیکس ادا کرنا ہو تاہے۔
یہاں سوشل سیکیورٹی، سرمایہ کے حصول، حفظان صحت اور میونسپل کی مد میں ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔ چرچ ٹیکس کی شرح جرمنی کی مانند زیادہ بلند نہیں ہے بلکہ رضاکارانہ بنیادوں پر ہے۔چرچ ٹیکس کی شرح 0.43فیصد سے 1.4 فیصد ہے۔

4- آسٹریا

آسٹریا میں  بھی شرح ٹیکس بلند ہے جو کہ %34.9 ہے۔ اگر اس ٹیکس کو جمع کردہ تمام ٹیکسوں کے ساتھ شامل کیا جائے تو اس کی شرح 55 فیصد تک جا پہنچے گی۔
دوسرے ممالک کی معیشت کی طرح مخصوص کام کے اخراجات، کاروباری اخراجات اور بچوں کے اخراجات وغیرہ قابل کٹوتی ٹیکس ہیں۔ تاہم اس معیشت کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ اس میں ٹیکس کریڈٹ فراہم کیے جاتے ہیں، یہ وہ رقم ہوتی ہے جوکہ آپ کے ٹیکس کی تمام تر ادائیگیوں میں سے نفی کر دی جاتی ہے، یہ اس وقت لاگو ہوتا ہے جب آپ  کارکردگی بڑھانے والی مشینری خریدتے ہیں یا گھریلو اخراجات کم کرتے ہیں۔ آسٹریا یہ کریڈٹ بچوں، کام اور آمدنی کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 3 مارچ 2018

Share On Whatsapp