Thousand-year-old German Church’s ‘Hitler Bell’ Will Remain In Place

جرمنی کے ایک ہزار سال پرانے چرچ کی گھنٹی ”ہٹلر بیل“ اپنی موجودہ جگہ پر ہی برقرار رہے گی

جرمنی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں بدنام زمانہ ایڈولف ہٹلر سے منسوب ایک  گھنٹہ اب دوبارہ بج سکے گا۔  اس کے بارے میں ٹاؤن کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے اپنی جگہ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔
جنوب مغربی جرمنی میں ہائیڈل برگ کے شمال میں 700 افراد پر مشتمل  حرکسہایم ایم برگ نامی ٹاؤن کی مقامی کونسل نے سوموار کی رات کو ووٹنگ کرائی۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق گھنٹی کو اس کی جگہ سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق کرائی گئی ووٹنگ کا نتیجہ سامنے آنے پر فیصلہ کیا گیا کہ 83 سالہ پرانی تانبے کی گھنٹی کو اس کی جگہ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔

اس گھنٹی پر نازی پارٹی کا مخصوص نشان سواستیکا بنا ہوا ہے اور کچھ الفاظ کندہ ہیں جو کہ یہ ہیں؛
"Alles fuer's Vaterland- Adolf Hitler."
جس کا مطلب ہے کہ "ہر چیز فادرلینڈ کے لیے ہے- ایڈولف ہٹلر"۔
کئی دہائیوں سے چرچ کے باہر لگی اس گھنٹی کے بارے میں چرچ کے منتظمین کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے  بعد یہ گھنٹی ایک سال سے شدید موضوع بحث بنی ہوئی تھی، جس کے بارے میں اب ووٹنگ سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 مارچ 2018

Share On Whatsapp