Single Women Get Married To Trees In Ceremony To Save Them

خواتین نے درختوں کو بچانے کے لیے اُن سے شادیاں کرنی شروع کر دیں

میکسیکو میں خواتین نے   مرد حضرات کو چھوڑ کر درختوں سے شادی کرنا شروع کر دی ہے۔ اگرچہ اُن کے نئے”دلہا“ کافی باتونی نہیں لیکن تیز دھوپ میں    انہیں سایہ ضرور فراہم کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے  ہونے والی  ایک تقریب کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ بہت سی خواتین  دلہنوں کے لباس میں اپنے دلہا  سے گلے مل رہی ہیں اور انہیں چوم رہی ہیں، حتی کہ شادی کی تقریبات کی طرح درختوں کی طرف پھول پھینک رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرح کی شادیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ کیونکہ شادی کے لیے ایجاب و قبول ضروری ہے جبکہ بے چارے بےزبان درخت    شادی کے لیے اپنی مرضی بیان نہیں کر سکتے، انہیں تو ہماری طرف سےحفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔شادی کی اس تقریب کا مقصد میکسیکو میں  درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا۔

تاریخ اشاعت : منگل 27 فروری 2018

Single Women Get Married To Trees In Ceremony To Save Them
Share On Whatsapp