Student Calls 911 From School, Says He Was Sleepwalking

کھڑکی سے سکول میں داخل ہونے والے طالب علم نے پولیس کو فون کر کے کہا کہ وہ نیند میں چل کر آیا ہے

پنسلوینیا  کے ایک مڈل سکول نے اپنی کلاسیں  اس وقت منسوخ کر دیں جب سکول کے اندر سے ملنے والے طالب علم نے بتایا کہ وہ نیند میں چلتے ہوئے یہاں آیا ہے۔
سٹیٹ پولیس کا کہنا ہےکہ ساتویں گریڈ کے ایک طالب علم نے  911 پر رات کے تقریباً ڈھائی بجے کال کی اور انہیں بتایا کہ وہ ہیمپفیلڈ ٹاؤن شپ میں  ونڈوور مڈل  سکول کے اندر ہے۔
طالب علم نے حکام کو بتایا کہ وہ نیند میں چلتا ہے، اس کی آنکھ کھلی تو اس نے  خود کو سکول کے اندر پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کھڑکی کے راستے سکول میں داخل ہوا تھا اور 15 منٹ تک سکول میں گھومتا رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ یہ طالب علم سکول سے 4 میل کے فاصلے پر رہتا ہے۔  انتظامیہ نے اس کے بعد سیکورٹی کےخدشات کے پیش نظر کلاسیں منسوخ کر دیں ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا  پچھلےہفتے پیش آنے والے اُس واقعے سے کوئی تعلق نہیں جس میں ایک دوسرے طالب علم کو  ایک   لڑکی کو  گولی مارنے کی دھمکی دینے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 25 فروری 2018

Share On Whatsapp