100 Pizzas And Counting: Police Probe Pizza Stalker

انوکھا انتقام یا انوکھی شرارت۔ نامعلوم شخص نے وکیل کو سینکڑوں پیزا بھجوا دئیے

جرمنی کے مغربی ٹاؤن ڈورٹمنڈ میں پولیس  ایک انوکھی شرارت یا  انوکھے انتقام کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس ایسے شخص کو تلاش کر رہی ہے جس نے ایک وکیل کو 100 سے زیادہ پیزے بھجوا دئیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل نے جنوری میں اس شرارت کے بارے میں بتایا تھا۔ وکیل کو بالکل اندازہ نہیں کہ یہ کون کر رہا ہے۔
مقامی جرمن اخبار کے مطابق گوئیڈو گرول نامی وکیل کا کہنا ہے کہ وہ 100 سے زیادہ پیزا وصول کر چکا ہے اور اس کی وجہ سے اپنا کام بھی نہیں کر سکتا۔ گوئیڈو کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ تو اسے صبح شاور لیتے ہوئے ڈیلیوری بوائے کی فون کال آ جاتی ہے۔
گوئیڈوکا کہنا ہے کہ آج کل پیزا بھیجنے والا کا ذوق بدل گیا ہے، اب وہ سوشی ، ساسیج اور یونانی کھانے بھیج رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 فروری 2018

Share On Whatsapp