Black Cars Banned In Turkmenistan

ترکمانستان میں سیاہ کاروں پر پابندی۔ دلچسپ وجہ

ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ڈرائیوروں  کو اپنی کاریں سفید یا سلور رنگ میں پینٹ کروانے کے سلسلے میں بھاری قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ سب صدر قربان قلی بردی محمدوف  کے سیاہ رنگ کی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے ہوا کیونکہ صدر صاحب کا خیال ہے کہ سفید رنگ اچھی قسمت کا باعث ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں پولیس نے گہرے رنگ کی گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لینا شروع کر دیا اور مالکان کو انہیں دوبارہ سے پینٹ اور دوبارہ سے  رجسٹرڈ کروانے کی اجازت دی۔

اشک آباد میں اوسط اجرت تقریباً 300 ڈالر ماہانہ (یا 1,200 منات) ہے۔ ایک ترکمانی نے ریڈیو فری یورپ کو بتایا کہ اسے پینٹ کروانے کی قیمت 7,000 منات بتائی گئی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہ قیمت ایک ہفتے کے اندر ہی 11,000 منات تک جا سکتی ہے۔
ایک شخص نے بتایا کہ اگر میں اپنی رقم کہیں بھی خرچ نہ کروں تو میری پوری سالانہ آمدن کو زبردستی صرف کار پینٹ کروانے پر خرچ کروا دیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ اس کی سیاہ کار پہلے ہی قبضے میں لی جا چکی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 فروری 2018

Share On Whatsapp