Man Wins Lottery Using Birthday Numbers

ڈیڑھ سال سے تاریخ پیدائش پر لاٹری نمبر لینے والے کی قسمت جاگ ہی گئی

ایک شخص جس نے لاٹری ٹکٹ میں اپنی تاریخ پیدائش کے ہندسوں کا استعمال کیا ،نے 50ہزار ڈالر کا انعام  جیت لیا ہے۔
اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی تاریخ پیدائش اور عمر کے ہندسوں  اور اس کے ساتھ کچھ اٹکل سے ہندسے منتخب کر کےٹکٹ خریدتا ہے۔اس نے بتایا کہ وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ایسے ہی ٹکٹ خرید رہا ہے۔ ۔ 19 فروری کو  بھی اس شخص نے اپنے تاریخ پیدائش کے ہندسوں پر مشتمل یہ ٹکٹ خرید اور اس بار قسمت اس پر مہربان ہوگئی۔اس شخص کی خواہش پر اس  کی  شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 فروری 2018

Share On Whatsapp