All-Women Crew To Operate Train Station In Jaipur, A First For Rajasthan

بھارت میں راجستھان کے جے پور اسٹیشن کا پورا عملہ صرف خواتین پر مشتمل

جے پور گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن پر 40 خواتین پر مشتمل عملہ تعینات ہے۔ ٹکٹ کنٹرولر سے لے کر اسٹیشن سپریٹنڈنٹ تک ، انکوائری کاؤنٹر سے اسٹیشن ماسٹر یہاں تک کہ پوائنٹس مین کی جگہ بھی صرف خواتین کا راج ہے۔
ڈویژنل ریلوے منیجر سومیاہ ماتھر کہتی ہیں، "ریلوے اسٹیشن پر مکمل سرگرمیوں کا نظم ونسق خواتین سنبھالیں گی جس میں وہ تمام کام بھی شامل ہوں گے جن کا تعلق ریل گاڑیوں کے روٹس سے ہے۔

اسی طرح کمرشل کاموں جیسے ٹکٹ بیچنا یا اکٹھے کرنا بھی ان میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ تیسرا بڑا کام سیکیورٹی ہے۔ اس مقصد کے لیے پلیٹ فارم پر پیٹرولنگ لیڈی کانسٹیبلز موجود ہوں گی۔"
اس اسٹیشن پر خواتین پر مشتمل  خواتین کے  عملے کی حفاظت کے لیے  ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) نے 11 خواتین سیکورٹی افسران کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
صرف خواتین پر مشتمل عملہ گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن پر ہی تعینات نہیں ہے، اس سے قبل ممبئی میں مٹونگا ریلوے اسٹیشن پر بھی مکمل کنٹرول خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔
گاندھی نگر اسٹیشن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ جے پور اور دہلی کے درمیان مرکزی روٹ پر واقع ہے۔ یہاں روزانہ 25 ریل گاڑیاں رکتی ہیں جن میں سیاحتی گاڑیاں   جیسے پیلس آن وہیلز اور مہاراجہ ایکسپریس وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یہاں سے  روزانہ 50 ریل گاڑیاں گزرتی ہیں جن میں زیادہ تیز رفتار گاڑیاں جیسے راجدھانی اور شتابدی شامل ہیں۔ یہاں ہر روز 7,000 سے زائد مسافروں کا گزر ہوتا ہے۔
لیکن ان سب باتوں کے باوجود گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن کا خواتین عملہ ایک چیلنج کے طور پر اس کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ اس کے لیے وہ آٹھ آٹھ گھنٹے کی شفٹیں بنا کر کام کریں گے۔
اسٹیشن ماسٹر مس اسٹیلا جو کہ مال گاڑیوں کو گزرنے کے لیے ہری جھنڈی کا سگنل دیتی ہیں، کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے تمام گاڑیوں کی سیکیورٹی اہم ہے چاہے وہ کوئی مسافر گاڑی ہو یا مال گاڑی جس پر کروڑوں کا مال لدا ہوتا ہے۔ اتنے زیادہ لوگوں اور مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا سب سے بڑا مقصد ہے۔ اس سے جب ریلوے اسٹیشن سے متعلق مشکلات کی بابت پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔ خواتین کسی سے کم نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 فروری 2018

Share On Whatsapp