First He Took Selfie With 2,000-Year-Old Statue, Then Stole Its Thumb

ایک شخص نے سیلفی لینے کے بہانے دوہزار سال پرانے مجسمے کا انگوٹھا ہی چوری کر لیا

امریکہ میں ایک شخص نے ٹیراکوٹا نامی جنگجو کے 4.5 ملین ڈالر مالیت کے مجسمے کا انگوٹھا توڑ دیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس نے اس کے ساتھ اپنی سیلفیز بنا کر اسنیپ چیٹ پر پوسٹ کی ہوئیں تھیں۔
فلاڈیلفیا میں فرینکلن انسٹیٹیوٹ پر تین ہفتے بعد انکشاف ہوا کہ  ٹیراکوٹا کے چین سے ادھار لیے جانے والے دس میں سے ایک قیمتی مجسمے کا انگوٹھا غائب ہے۔

ایف بی آئی نے چند ہی روز میں اس سلسلے میں مرکزی مشتبہ شخص کو تلاش کر لیا۔ اس شخص کے انگوٹھوں کے نشان مجسمے پر پائے گئے تھے۔
24 سالہ مائیکل روحانا نے 21 دسمبر 2017 کو میوزیم میں ہونے والیے  ایک پارٹی میں شرکت کی تھی۔ موقع کی سی سی ٹی وی  ویڈیو سے پتہ چلا اس نے  ایک مجسمے کے کندھے کے گرد بازو رکھ کر سیلفی بنائی تھی  پھر وہ  اس قیمتی مجسمے کا انگوٹھا اتارتے ہوئے نظر آیا۔
اس نے اسنیپ چیٹ میسجز کے ذریعے اپنی تصاویر دوستوں سے شیئر کیں۔
جب ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ نے مسٹر روحانا سے پوچھا کہ کیا اس کی ملکیت میں کوئی ایسی چیز ہے جو وہ ایف بی آئی  کے حوالے کرنا چاہے تو وہ فوراً اپنے بیڈروم میں گیا اور ایک میز کی دراز سے وہ انگوٹھا لے کر واپس آگیا۔ گرفتاری کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
گرچہ اس مجسمے کا انگوٹھا واپس مل چکا ہے لیکن اس سارے معاملے پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کا کہنا ہے کہ چین نے 4.5 ملین ڈالر مالیت کے مجسمے کا نقصان ہونے پر ہرجانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ تاریخ میں چین کے پہلے شہنشاہ کے مقبرے پر رکھے ہوئے ٹیراکوٹا آرمی کے ہزاروں مجسموں کو آثارِ قدیمہ کی اہم ترین دریافت مانا جاتا ہے۔ ٹیراکوٹا مجسمے ایک ایسے شہنشاہ نے بنوائے تھے جس کا ماننا تھا کہ وہ مرنے کے بعد کی زندگی میں اس کی حفاظت کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 22 فروری 2018

Share On Whatsapp