Amid US Threats, Russia Vows To Support Pakistan In War Against Terror

افغانستان میں داعش کیخلاف روس اور پاکستان ہم خیال ہیں،خواجہ آصف

افغانستان میں موجود دہشتگرد دونوں ممالک کیلئے خطرہ ہیں، کسی اورکی جنگ اپنی سرزمین پرنہیں لڑسکتے،روس کے ساتھ تجارتی اوردفاعی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ ماسکو میں روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس

ماسکو : : وزیرخارجہ پاکستان خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کوروکنے کیلئے روس اور پاکستان ہم خیال ہیں، افغانستان میں موجود دہشتگرد دونوں ممالک کیلئے خطرہ ہیں، کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پرنہیں لڑسکتے،روس کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے ماسکو میں روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگا۔
افغانستان میں موجود دہشتگرد دونوں ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔افغانستان میں داعش کوروکنے کیلئے روس اور پاکستان ہم خیال ہیں۔ کسی اور کی جنگ اپنی سرزمین پرنہیں لڑسکتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے۔بین الاقوامی امن کیلئے روس کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں موجود دہشتگرددونوں ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔افغانستان میں داعش کوروکنے کیلئے روس اور پاکستان ہم خیال ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس سی او کی ممبرشپ کیلئے روس کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پرروسی وزیرخارجہ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کااعادہ کیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 20 فروری 2018

Share On Whatsapp