ماں اور بچہ کی صحت کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں،

صحت کے شعبہ پر مجموعی قومی پیداوار کا 0.6 فیصد خرچ کیا جا رہا ہے، وزارت ہیلتھ سروسز

اسلام آباد ۔ : وزارت ہیلتھ سروسز نے ماں اور بچہ کی بہتر صحت کو یقینی بنانے کے لئے قومی اور صوبائی فنڈز میں اضافہ پر زور دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ماں اور بچے کی اچھی صحت ہی قوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے وزارت کی جانب سے تیار کردہ نیشنل ایکشن پلان 2016-25ء کے تحت اس سلسلہ میں بہتر اقدامات کئے گئے ہیں ماں اور بچہ کی صحت کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں ۔
اس وقت صحت کے شعبہ پر مجموعی قومی پیداوار کا 0.6فیصد خرچ کیا جارہا ہے اور دیہی صحت کی سروسز میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام اور کمیونٹی میڈ وائفز پر مرکوز ہے ہر سال تقریباً 8 ہزار پاکستانی خواتین دوران حمل دیکھ بھال اور صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث انتقال کر جاتی ہیں اس کی بڑی وجہ غربت ‘ پسماندگی ‘ طبی سہولیات کا فقدان ہے۔ جبکہ پاکستان میں کم عمری کی شادیاں اور ناخواندگی بھی اس میں شامل ہے۔ اگرچہ پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے ۔ وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ان کی وزارت کا نیشنل ایکشن پلان تولیدی صحت اور ماں اور بچوں کی غذائیت کی ضروریات سے متعلق قومی اتفاق رائے سے ایک میکنزم تیار کرے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 فروری 2018

Share On Whatsapp