New Research Tells Hot Tea Causes Cancer

گرم چائے کا متواتر استعمال کینسر کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے،طبی ماہرین

بیجنگ ۔ : چین کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرم چائے کے مستقل استعمال سے کھانے کی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔طبی جریدے انالس آف انٹرنیشنل میڈیسن میں شائع مقالے کے مطابق چینی ماہرین نے تحقیق کے دوران 30 سے 79 سال کے افراد کے گروپ کی صحت اور کھانے پینے کی عادات کا 10 سال تک جائزہ لیا ، اس دوران تواتر سے چائے پینے والے افراد کی کھانے کی نالی میں کینسر کے خطرہ کے 2 گنا زیادہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔ ماہرین کے مطابق 65 سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم مشروبات جسم کے اندرونی اعضاء کو نقصان پہنچاتے ہیں اور کینسر کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گرم مشروبات ، الکحل اور سگریٹ کا ایک ساتھ استعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے ۔

تاریخ اشاعت : پیر 12 فروری 2018

Share On Whatsapp