ملتان میں 4 روزہ پولیو مہم کا آغاز

4 روزہ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ 62 ہزار 965 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

ملتان : محکمہ صحت ملتان نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ 4 روزہ انسداد پولیو مہم میں 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ 62 ہزار 965 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیو مہم کیلئے کل 2 ہزار 162 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں1823 دو رکنی موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی جبکہ 195 ٹیمیں اسپتالوں میں موجود رہیں گی ۔ملتان کے بس اسٹیشنز ، ریلوے اسٹیشنز اور ہوائی اڈے پر بھی 144 ٹیمیں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے موجود ہیں ، پولیو مہم 16 فروری تک جاری رہے گی ۔

تاریخ اشاعت : پیر 12 فروری 2018

Share On Whatsapp