Bill Gates Praises The Efforts Of Pakistan's Polio-related Efforts

بل گیٹس کی انسداد پولیو سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد : مائیکروسافٹ اور بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے انسداد پولیو اور صحت عامہ کے امور سے متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو بل گیٹس نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس میں موجود وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں انسداد پولیس اور صحت عامہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا اور صحت عامہ سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔خیال رہے کہ بل ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 24 جنوری 2018

Share On Whatsapp