Naseerpalat Multan Killed At Least 23 People Dead, Influenza HNN, Multan

نشتراسپتال ملتان میں موسمی انفلوئنزا ایچ ون ،این ون سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی، ترجمان محکمہ صحت

ملتان : محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق نشتراسپتال ملتان میں اب تک موسمی انفلوئنزا ایچ ون ،این ون سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہوچکی ہے، جن میں سے 16 کا تعلق ملتان، 2 کا خانیوال، 3 کا مظفرگڑھ جبکہ 2 کا تعلق راجن پور اور وہاڑی سے ہے ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطاء الرحمان کے مطابق 15 دسمبر سے اب تک موسمی انفلوائنزا کے 184 مشتبہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیںرپورٹ کے مطابق ان میں سے 100 مریضوں میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے اس وقت نشتر اسپتال میں 24 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 2 کی رپورٹ کا انتظار ہے محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے، خصوصاً پانی ابال کر پینے کی سخت ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب اسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، تاہم نشتر اسپتال میں قائم فلو کاؤنٹر سے عام شہریوں کو ویکسینیشن فراہم نہ کیے جانے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جنوری 2018

Share On Whatsapp