Stop Stopping Your Throat, Ear Curtain And Brain Veins, Medical Experts

چھینک کومت روکیں،

آپ کا حلق ،کان کا پردہ اور دماغ کی رگیں پھٹ سکتی ہیں،طبی ماہرین

پیرس۔ : طبی ماہرین نے چھینک کو دانستہ طورروکنے سے سختی سے منع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے نہ صرف آپ کا حلق اور کان کا پردہ پھٹ سکتا ہے بلکہ آپ کے دماغ کی رگیں پھٹ سکتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ چھینک آنا محسوس کر کے اس کو روکنے کے لئے اپنی ناک اور منہ کو بند کر لیتے ہیں اور چھینک کا زور اندر کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس سے ناقابل تلافی جسمانی نقصان ہو سکتا ہے۔
فرانسیسی طبی ماہرین نے ایک 34 سالہ شہری کی مثال دی جو انتہائی درد و سوجن اور پیچھے کی طرف سے پھٹے ہوئے حلق کے ساتھ ایمرجنسی آیا اس نے چھینک کو اپنی ناک اور منہ بند کر کے روکا تھا۔طبی ماہرین نے کہاکہ چھینک اپنے زور کی وجہ سے آپ کے پھیپڑوں میں ہوا پھنسا کر نہ صرف پھیپڑوں کو تباہ کر سکتی ہے بلکہ دماغ کی نالیاں بھی پھاڑ سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جنوری 2018

Share On Whatsapp