Anti Polynomies Started In Mardan

مردان میں انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا

مردان۔ : مردان میں سال نو کی پہلی تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا مہم کے دوران پانچ سے کم عمر بچوں کو پولیو مہم کے قطرے پلوائے جا ئینگے جس کیلئے ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس میں موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا آغاز ہوا جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر قاسم نے کیا۔ اس موقع پر اے سی مردان محمد عمران،ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل مالک،ڈاکٹر باسط،ڈسٹرکٹ ہیلتھ کیمونکیشن سپورٹ آفسیر زوار حسین اور بخت زمان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قاسم نے کہا کہ رواں سال مردان کو پولیو فری بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 16 جنوری 2018

Share On Whatsapp