Flight Returns To Detroit After Bird Found In Cockpit

کاک پٹ میں پرندے کی موجودگی کی وجہ سے پرواز کو واپس آنا پڑا

ڈیلٹا ائیر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مشی گن سے جارجیا جانے والی پرواز میں دوران پرواز کاک پٹ میں ایک پرندہ گھس آیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا جانے والی  پرواز 1943نے ڈیٹرائٹ میٹرو ائیرپورٹ سے اڑان بھری تو ایک چھوٹا سا پرندہ کاک پٹ میں گھس آیا۔پائلٹ کا  خیال ہے کہ یہ ہمبنگ برڈ تھا۔ یہ اتنا چھوٹا تھا کہ ایک گھنٹے کی تلاش کے باوجود  دوبارہ نظر نہیں آیا۔

پائلٹ نے دوران پرواز توجہ ہٹنے کی وجہ سے جہاز کو واپس موڑ دیا۔  جہاز بحفاظت ڈیٹرائٹ ائیر پورٹ پر اترا تو حکام نے اس پرندے کو ڈھونڈ نکالا اور جہاز سے باہر آزادچھوڑ  دیا۔خیال ہے کہ یہ پرندہ بورڈنگ کے دوران جہاز میں گھس گیا تھا۔پرندے کو واپس اتارنے کے بعد جہاز دوبارہ منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 جنوری 2018

Share On Whatsapp