The British Woman Was Given Hope In Life With Hope On Life

برطانوی خاتون کو کمر پر دل لگا کر زندگی کی امید دے دی گئی

لندن : :39 سالہ برطانوی خاتون سلویٰ حسین کو کمر پر دل لگا کر زندگی کی امید دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سلویٰ حسین ایک مرض کارڈیو مایوپیتھی کی شکار ہیں جس میں دل مکمل طور پر ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس سال کے آغاز میں سلویٰ کو سینے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے گیس کا درد قرار دیا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں ایک ہارٹ اٹیک ہوا اور اب دل تیزی سے کمزور ہوتا جارہا ہے۔
اس کے بعد ڈاکٹروں نے مشورہ کرکے انہیں امریکی کمپنی کا تیار کردہ ایک مصنوعی دل لگادیا ہے جس کےلیے 6 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا گیا اور اس پر 86 ہزار برطانوی پاؤنڈ کی لاگت آئی جو پاکستانی رقم میں ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس طرح سلویٰ حسین برطانیہ کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ دل لگایا گیا ہے۔ مصنوعی دل اور اس کے پورے نظام کو سرجن ڈیانا گارسیا سائز نے دیگر ڈاکٹروں کی مدد سے نصب کیا ہے۔
یہ مصنوعی دل ایک بیگ میں ہے۔39 سالہ سلویٰ حسین اس بیگ کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں جس سے نکلنے والی دو نلکیاں ان کی ناف کے سوراخ سے اندر جارہی ہیں۔ پلاسٹک کے شفاف پائپ ان کے سینے کے اندر تک جاتے ہیں اور سینے کے اندر موجود دو غباروں کو پھلاتے ہیں جن کی مدد سے خون پورے بدن میں اسی طرح دوڑتا ہے جس طرح دل اسے پمپ کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 1 جنوری 2018

The British Woman Was Given Hope In Life With Hope On Life
Share On Whatsapp