Boy, 9, Scares Off Truck Thief With Pellet Gun, Police Say

9 سالہ لڑکے نے پیلٹ گن سے چور کو ڈرا کر بھگا دیا

پولیس کے مطابق رواں ہفتے میں انڈیانا کے 9 سالہ لڑکے نے ایک شخص کو اپنے باپ کے ٹرک کو چوری کرنے  سے روک دیا۔
کرسمس کے دن، کیون کوکسے،  نے ایک  اسٹور کے باہر اپنے ٹرک کو  پارک کیا۔ اس ٹرک میں کیون کا بیٹا   لیری لاریمور  بھی بیٹھا تھا۔ٹرک کا انجن چل رہا تھا اور دروازہ بھی کھلا تھا۔
اسی دوران 32 سالہ اولیی ڈن ٹرک کو چرانے کے لیے ڈرائیور والی سیٹ سے اندر داخل ہوا۔

لیری اسے دیکھ کر ڈر گیا اور فوراً ہی اپنی پیلٹ گن اٹھا لی۔
لیری نے مقامی ٹی وی کو بتایا، "جیسے ہی اس شخص نے دروازہ کھولا،میں خوفزدہ ہو گیا، اس لیے میں نے اپنی پیلٹ گن اٹھا کر اس کے سر کا نشانہ لے لیا۔" چور نے یہ دیکھ کر ٹرک کا پیچھا چھوڑا اور ساتھ کھڑی کار چرانے کی کوشش کرنے لگا۔
اسی وقت کیون  کو احساس ہوا کہ کوئی اس کے ٹرک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور ساتھ والی گاڑی  کے مالک کیلی سپارلنگ کو لگا کہ کوئی اس کی گاڑی میں گھسا ہے۔چور گاڑی سے بھی نکل کر بھاگا۔ لیری اپنی پیلٹ گن سمیت تین چار آدمیوں کے ساتھ چور کے پیچھے بھاگا اور اسے پکڑ لیا۔
پولیس نے چور پر گاڑی چرانے، غیر قانونی طور پر گاڑی میں داخل ہونے اور لائسنس نہ رکھنے کے مقدمات درج کر دئیے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 30 دسمبر 2017

Share On Whatsapp