Indian Woman Does Yoga For Over 103 Hours To Break Record

بھارتی عورت نے 103 گھنٹوں تک یوگا کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایک بھارتی خاتون نے میراتھن یوگا سیشن کے ساتھ103 گھنٹے سے زیادہ یوگا کر کے سابقہ  گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
کویتا بھرانیدرن، جو  تین سالہ بچے کی  ماں بھی ہے، نے ہفتے کے روز صبح سات بجے اپنے یوگا سیشن  کا آغاز کیا اور جمعرات کی شب دو بجکر دو منٹ پر گینز ورلڈ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
کویتا کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے کے دن تک اپنا یوگا سیشن بڑھانے کے لیے مزید پریکٹس کرے گی تاکہ اپنا ریکارڈ مضبوط کر سکے۔ اس سے قبل رواں سال جون میں پراندینا پاٹیل نے  103 گھنٹے یوگا کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 دسمبر 2017

Share On Whatsapp