Amateur Cook's Knives Prompt Train Evacuation In Switzerland

سوئٹزرلینڈ میں شوقیہ باورچی کے چاقوؤں کی وجہ سے ٹرین خالی ہوگئی

سوئٹزرلینڈ میں ایک ٹرین میں کسی مسافر کے سوٹ کیس پر  وارننگ پر مشتمل الفاظ ”خبردار! خطرناک ہتھیار“  دیکھ کر افسران نے پوری ٹرین کو خالی کروا لیا۔ ٹرین کو شمال مشرقی سوئٹزرلینڈ کے علاقےرورشک میں روکا گیا تھا۔ لیکن جب ٹرین خالی کروانے کے بعد سوٹ کیس کو کھول کر دیکھا گیا تو اس میں کچن میں استعمال ہونے والے عام سے چاقو ،چھریاں موجود تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اس کیس پر  دھماکا خیزی کو ظاہر کرنے والی تصویر تھی۔
پولیس کے مطابق جب ٹرین کو خالی کروایا گیا تو اس پر تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔سوٹ  کیس پر لکھے ہوئے فون نمبر پر کال کر کے اس کے مالک سے رابطہ ہوا تو پتہ چلا کہ وہ پچھلے سٹاپ پر  اتر گیا تھا اور جلدی میں سوٹ کیس ساتھ لے جانا بھول گیا۔ اس نے بتایا کہ یہ تحریر اس لیے لکھی گئی تھی تاکہ اس  بچے  سوٹ کیس کو کھولنے سے باز رہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 دسمبر 2017

Share On Whatsapp