This New Year’s Day Stat Will Blow Your Mind Even If It’s A Year Early

سال 2018 کی حیرت انگیز خصوصیت۔پچھلی صدی میں پیدا ہونے والا ہر بچہ 1 جنوری کو بالغ ہوجائے گا

ہر سال کسی نےکسی حوالے سے کچھ حیرت انگیز اعداد و شمار آتے ہیں لیکن  دو دن بعد آنے والے 2018 کی پہلی تاریخ میں ایک خاص بات بھی ہے۔ 2018   کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس سال کی پہلی تاریخ کو پچھلی یعنی بیسویں صدی میں پیدا ہونے والا ہر بچہ قانونی طور پر بالغ یا 18 سال کا ہو جائے گا ۔اس بات کو یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ 1 جنوری 2018 کو  دنیا میں جو بھی بالغ افراد ہونگے وہ یقینی طور پر پچھلی صدی میں پیدا ہوئے ہونگے اور جو  نابالغ ہونگے وہ موجودہ صدی کی پیدائش رکھتے ہونگے۔

اگر آپ کو اب بھی سمجھ نہیں آیا تو آسان الفاظ میں سمجھا دیتے ہیں کہ ہر وہ شخص جو سن 2000سے قبل پیدا ہوا ہوگا وہ 1 جنوری 2018 کو قانونی طور پر بالغ یا 18سال کا ہو جائے گا۔
کچھ لوگ اس دلچسپ حقیقت کی مخالف کرنے کے لیے یہ دلیل دیتے ہیں کہ نئی صدی کا آغاز 1 جنوری 2000 سے  نہیں بلکہ 1 جنوری 2001 سے ہوا تھا ۔ اگر آپ کا بھی یہی خیال ہے کہ نئی صدی 1 جنوری 2001 کو شروع ہوئی تھی تو  آپ بے شک ان دلچسپ احساسات کو اگلے سال محسوس کر لیجیے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 دسمبر 2017

Share On Whatsapp