Cat Born With Rare Two-faced Deformity Thriving Despite Condition

دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والی بلی، چہرے کی خرابی کے باوجود بڑی ہو رہی ہے

جنوبی افریقہ میں ایک غیر معمولی بلی کی پیدائش پر اس کے مالک کا کہنا تھا کہ دو چہرے رکھنے کی وجہ سے اس بلی کے زندہ رہنے کے چانسز کم تھے لیکن یہ بلی اب بڑی ہو رہی ہے۔
اس ماہ کے آغاز میں  یہ بلی،جس کو بیٹی  بی کا نام دیا گیا ، کی پیدائش تین آنکھوں، دو ناک اور دو منہ کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس قسم کی انوکھی بیماری  کو  Craniofacial duplication کہا جاتا ہے ۔

بلی کے مالک نے مقامی ریسکیو کی ایک فرد سے رابطہ کیا جسے ایسی بلیوں کی خصوصی نگہداشت کا تجربہ تھا۔ اس خاتون نے بتایا کہ ابتدا میں اسے بلی کے بچے کو خوراک دینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹیوب کے ذریعے خوراک دینے میں کامیابی ہوئی اور یہ بھی پتہ چلا کہ بیٹی بی کھانے کے لیے اپنے دونوں منہ استعمال کر سکتی ہے۔ دیکھ بھال کرنے والی خاتون نے نیوز ویک کو بتایا کہ "وہ دونوں منہ سے خوراک لے سکتی ہے، دونوں منہ فعال ہیں، دونوں کا راستہ پیٹ کو جاتا ہے۔
"
اس کا کہنا تھا کہ "یہ حیران کن بلی ہے، میں اس کی طرف دیکھتی ہوں اور یقین نہیں آتا کہ یہ حقیقت میں ایسی ہی ہے۔میں اس کی روزانہ دیکھ بھال کرتی ہوں اور امید ہے کہ یہ بڑی ہوتی رہے گی اور کئی سال ہم دونوں میاں بیوی کے ساتھ رہے گی۔"
ایسی انوکھی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہونے والی بلیاں بہت کم عرصہ زندہ رہتی ہیں۔لیکن ایک مشہور   فرینکولوئی  نامی  بلی کی موت2014 میں  15 سال کی عمر میں ہوئی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 دسمبر 2017

Share On Whatsapp