Chinese Villagers Shook Up, Took The Helicopter To Bring The Bride

چینی دیہاتی کی شاہ خرچی ، دلہن کو لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا

بیجنگ : ایک چینی دیہاتی نے اپنی شادی کیلئے اپنی دلہن کو لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا ، اس دلہا جس کا پورا نام نہیں بتایاگیا کا تعلق صوبہ شنڈونگ کے شہر زیبو کے قریب ایک دیہات سے ہے، اس نے اپنی دلہن کو لانے کیلئے شمالی شنڈونگ میں بن جو تک قریباً ایک گھنٹے تک پرواز کی ،اس کے بعد نوبیاہتا جوڑا قریبی شادی گھر چلا گیا ، دلہا کو پرواز کیلئے ہوابازی کے حکام سے کلیئرنس لینی پڑی جو کہ چین نے ایک وقت کے ضیاع والا اور پیچیدہ عمل ہے ۔ ایک نیوزویب سائٹ کی اطلاع کے مطابق مشرقی چین کے ایک دیہاتی نے اپنی دلہن کو لانے اور اس کو شادی رچانے کیلئے لے جانے کیلئے کرائے ہیلی کاپٹر کے حصول پر 100000یوآن خرچ کئے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 دسمبر 2017

Share On Whatsapp