Police: Man Called 911 Twice To Complain About Small Clam Dinner

کم کھانا دئیے جانے پر ایک شخص نے پولیس کو دوبار کال کر دی

ایک شخص نے ریسٹورنٹ میں کھانے کاآرڈر دیا لیکن اس کی کم مقدار کے باعث دو بار پولیس کو فون کر دیا۔
سٹورٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ 51 سالہ نیلسن آگسٹو نے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کا آرڈر دیا اور کھانا کھانے کے بعد911 پر کال کردی۔

ڈیپارٹمنٹ نے ان کالز میں سے ایک کی آڈیو بھی شیئر کی جس میں آگسٹو شکایت کررہا ہے کہ چونکہ اسے بہت تھوڑی مقدار میں کھانا  دیا  گیا  ہے ،اس لیے اب وہ ادائیگی نہیں کرنا چاہتا۔


کال ریسیو کرنے والا بار بار یہ الفاظ دہراتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آگسٹو کو غیرہنگامی  نمبر پر فون کرنا چاہیے۔
آفیسر ڈیوڈ جیکبسن نے اس ریسٹورنٹ  میں جاکر اس معاملے کو ختم کیا۔ہنگامی نمبروں کا غلط استعمال کرنے پر آگسٹو کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 دسمبر 2017

Share On Whatsapp