Love Letter From 1944 Found Inside Wall, Returned To Family

1944 میں لکھ کر دیوار میں چھپایا گیا محبت نامہ اب متعلقہ خاندان کو پہنچادیاگیا

میساچوسٹس کی پولیس نے ایک گھر کی حال ہی میں نئے سرے سے تعمیر کے دوران ملنے والے 1944 میں لکھے گئے محبت نامہ کو اصل  لوگوں  تک پہنچانے میں مالک مکان کی  کافی مدد کی ہے۔
گرین فیلڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ایک مقامی خاتون کو اپنے گھر کی نئی تعمیر کے دوران دیوار میں چھپا  ایک محبت نامہ ملا جس پر 19 اپریل 1944 کی تاریخ درج ہے۔

خط کسی "والٹر" نامی شخص کی طرف سے "مس بیٹی ملر" کو لکھا گیا تھا۔
والٹر کے الفاظ تھے، "میں نے کسی بھی دوسری لڑکی کے بجائے تمہارے بارے میں زیادہ سوچا ہے اور ابھی بھی ایسا ہی ہے۔"
پولیس کا کہنا ہے کہ فیس بک کی اس پوسٹ سے گھر کی مالکن  فرانسیسکا پاسیجلیا کو بیٹی ملر کی بہن  ارینے فورنیئر سے رابطہ قائم کرنے میں مدد ملی۔
فورنیئر کا کہنا تھا کہ اس کی کئی سال پہلے وفات پانے والی بہن کی شادی والٹر نامی شخص سے نہیں ہو پائی تھی۔
تاہم اس نے ایک خوش باش اور بھر پور زندگی بسر کی۔
فرانسسیسکا  نے پولیس کی طرف سے کی گئی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، " ہم آج سہ پہر مس فورینئیر سے ملے اور اسے وہ خط دے دیا۔"
فرانسیسکا کا کہنا تھا کہ جب یہ خط بیٹی کو ملا، اس وقت اس کی عمر 14 سال تھی۔ارینے نے بتایا کہ اس کی بہن بیٹی والٹر نام کے دو لڑکوں کے ساتھ گھومتی تھی۔ وہ دونوں اچھے رقاص تھے، اس لیے وہ نہیں بتا سکتی کہ ان میں سے کس نے اسے خط لکھا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 دسمبر 2017

Share On Whatsapp