Florida Man Beats Up ATM For Giving Him Too Much Cash, Police Say

بہت زیادہ رقم نکالنے پر ایک شخص نے اے ٹی ایم مشین توڑ دی

فلوریڈا کے ایک شخص پر  فوجداری دفعات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔اس شخص نے گزشتہ ماہ کیش مشین پر غصہ نکالا تھا۔ اے ٹی ایم کو مارنے کی وجہ یہ تھی کہ اس نے اس شخص کی ضرورت سے کافی زیادہ  رقم نکالی تھی۔
میرٹ جزیرے کے مائیکل جوزف اولیکسک  کو تین ہفتے کی تحقیقات کے بعد جمعرات کے روز گرفتار کر لیا گیا۔مائیکل کو ویلز فارگو کوکوا برانچ کی کیشن مشین میں 29 نومبر کو ہونے والی گڑبڑ کی وجہ سے گرفتار کیا تھا۔


فلوریڈا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نگرانی کے کیمروں سے لی گئی ویڈیو  سے پتہ چلا ہے کہ  مائیکل  اے ٹی ایم کی ٹچ اسکرین پر  لگاتار مکے برسا رہا ہے۔
گواہوں کا کہنا ہے کہ 23 سالہ  مائیکل نے تھوڑی دیر بعد بنک میں فون کیا اور مینیجر کو بتایا کہ اس نے اے ٹی ایم پر مکے مارے ہیں۔ مائیکل  کے مطابق وہ اے ٹی ایم کے بہت زیادہ پیسے دینے پر غصہ تھا۔ اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ  کیا کرے۔اس کے بعد مائیکل نے اے ٹی ایم کی سکرین خراب کرنے پر بنک سے معذرت بھی  کی۔ مائیکل کےمطابق وہ آفس جانے کی جلدی میں تھا۔معذرت کے باوجود ویلز فارگو نے مائیکل پر مقدمہ کر دیا۔اسے  بریورڈ کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا تھا لیکن اسے کچھ دیر بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 دسمبر 2017

Share On Whatsapp