Men Find Out They're Brothers After 60 Years Of Friendship

دو قریبی دوستوں کو 60 سال بعد معلوم ہوا کہ وہ حقیقت میں سگے بھائی ہیں

ہوائی سے تعلق رکھنے والے دو قریبی  دوستوں کو60سال بعد  فیملی ڈی این اے میچنگ ویب سائٹ کے ذریعے پتا چلا کہ وہ حقیقت میں سگے بھائی ہے۔
ایلن روبنسن اور والٹر میکفارلین کا تعلق اوآہو، ہوائی سے ہے۔ دونوں کی پہلی ملاقات  چھٹی جماعت میں ہوئی تھی۔ دونوں تب سے ہی بہت قریبی دوست ہیں۔ایلن کو گود لیا گیا تھا اور والٹر کو اپنے باپ کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔
اسی وجہ سے دونوں نے الگ الگ Ancestry.com پر سائن اپ کیا۔ دونوں اس وقت حیران رہ گئے جب معلوم ہوا کہ دونوں ایک ہی ماں سے پیدا ہوئے ہیں۔دونوں نے بتایا کہ انہیں اپنے رشتے دار ہونے کی توقع نہیں تھی لیکن اپنی ماضی کی یادوں کو دیکھتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ  ایسا  ہی  ہے ۔ایلن ،جو والٹر سے 15 ماہ چھوٹا ہے ، نے بتایا کہ والٹر ساری زندگی اس کے بڑے بھائی کی طرح رہا اور زندگی  میں بہت کچھ سکھاتا رہا۔دونوں کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے بھائی ہونے کا جاننا ان کے لیے کرسمس کا سب سے حسین تحفہ ہے۔ اب ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں ایک ساتھ رہیں گےا ورگھومیں پھریں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 دسمبر 2017

Share On Whatsapp