'Christmas Vacation' Dangling Dummy Decoration Prompts 911 Calls

فلم سے متاثر ہوکر لٹکائی گئی ڈمی دیکھ لوگوں نےپولیس بلا لی

کرسمس ویکیشن : فلم سے متاثر  ہوکر کولاراڈو سے تعلق رکھنے والے شخص نے اس کرسمس پر اپنی چھت سے ایک ڈمی لٹکا دی۔ اس ڈمی کو دیکھ کر لوگوں نے 911 کو فون کر دیا۔
بولڈر سے تعلق رکھنے والے کرس اولسن نے  بتا یا کہ انہوں نے ڈمی کو اپنے گھر کی چھت پر ایک سائیڈ پر فلم کے کردار کلارک گرسولڈ کی طرح لٹکایا ہوا تھا۔ اصل میں وہ اپنی بیوی کے ساتھ مذاق کرنا چاہتے تھے لیکن بیوی نےڈمی کو لٹکانے سے پہلے ہی دیکھ لیا۔

تاہم انہوں نے اس کے باوجود بھی اسے لٹکا دیا لیکن وہ یہ دیکھ کر زیادہ حیران ہوگئے کہ ڈمی نے لوگوں کو ٹھیک ٹھاک بےوقوف بنایا۔
کرس نے بتایا کہ ایک لڑکا  ڈمی دیکھ کر سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگا بھاگا آیا اور ڈمی سے کہنے لگا کہ سر  کیا میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں؟ لیکن جلد ہی لڑکے کو احساس ہوگیا کہ یہ ڈمی ہے۔اس کے کچھ دیر بھی ریسکو حکام بھی اس جگہ پہنچ گئے تاکہ لٹکے ہوئے شخص کو نیچے اتارا جا سکے۔اس ڈمی کی وجہ سے وہاں فائر ڈیپارٹمنٹ کے فائر ٹرک، پولیس اور طبی عملہ بھی پہنچ گیا۔
کرس نے بتایا کہ پولیس اوردیگر لوگوں نے اسے ڈمی اتارنے پر مجبور نہیں کیا بلکہ سب اسے اور سجاوٹ کو دیکھ کر لطف اندوز ہوئے۔
کرس کا ارادہ ہے کہ ڈمی کو اگلے ہالووین تک وہیں لٹکا رہنے دے۔

تاریخ اشاعت : منگل 26 دسمبر 2017

Share On Whatsapp