Star Wars Fans Try Flying To Fictional Planet

سٹار وارز کے چاہنے والے افسانوی سیارے کی تلاش میں ۔ ائیرلائنز پریشان

سٹاروار کے شائقین نے  سٹاروارز سیریز کی تازہ ترین فلم دی لاسٹ جیڈی میں دکھائے جانے والے افسانوی سیارے Ahch-to کے پروازیں تلاش کرنا شروع کر دیں ہیں۔
ایک ویب سائٹ کے مطابق برطانوی عوام بڑی شدت سے ایک ایسے افسانوی سیارے کی تلاش کر رہے ہیں جو سٹاروار کی فلم میں دکھایا گیا ہے۔
اس فلم کی شوٹنگ حقیقت میں آئرلینڈ کی جنوبی ساحلی پٹی  سکیلنگ مائیکل  کے مقام پر کی گئی ہے۔

ایک فلائٹ بکنک سائٹ پر کام کرنے والے شخص سٹیفن ڈیوس نے بتایا کہ وہ مسافروں کو Ahch-to تک تو نہیں لے جا سکتے لیکن وہ اس جزیرے تک لے جا سکتے ہیں ، جہاں اس فلم کی شوٹنگ ہوئی ہے۔
سٹیفن نے بتایا کہ سٹار وار چھٹیوں پر جانے والوں کے معمولات تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔ برطانوی افراد کی اکثر بھی وہاں جا کر جیڈی سے براہ اس کا فن  سیکھنا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 دسمبر 2017

Share On Whatsapp