Pennsylvania Woman Gets $284 Billion Electric Bill

امریکی خاتون کے گھر کا بجلی کا بل 284 ارب ڈالر۔ یہ کئی امریکی ریاستوں اور بہت سے ممالک کے جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے

پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنا بجلی کا بل دیکھا تو ان کی آنکھیں کھل گئیں۔ اُن کا بجلی کا بل 284ارب ڈالر سے بھی زیادہ تھا۔
میری ہورومانسکی نامی یہ خاتون حیران تھیں کہ  پینیلک (بجلی کی کمپنی ) نے اپنے ریٹ کتنے بڑھا دئیے ہیں، جو اُن کا بل 284 ارب 46کروڑ ڈالر  آیا ہے۔
میری نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ میرے خیال میں یہ قومی قرضے سے زیادہ ہے، اگر ہم اپنی ملکیتی ہر چیز کو بھی فروخت کر دیں تب  بھی 100 سالوں میں اس بل کو ادا نہیں کر سکتے۔

میری نے ایک اخبار کو فون کر کے اس حیرت انگیز بل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اتنا بل دیکھ کر میری آنکھیں پھیل گئیں۔ میری کا خیال ہے کہ اُن کا بل امریکا کی بہت سی ریاستوں کے جی ڈی پی سے زیادہ ہے۔
بجلی فراہم کرنے والی کمپنی  کے ترجمان  مارک ڈربن کا کہنا ہے کہ اس بل میں اعشاریہ غلط جگہ لگ ہوگا ، جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا۔ مارک کا بھی کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک کوئی ایسا بل نہیں دیکھا جو اربوں ڈالر میں ہو۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میری کی فیملی بل  کی غلطی درست ہونے تک یہی خیال کرتی رہی کہ شاید اُن  سے ہی کوئی غلطی ہوئی ہو۔وہ سمجھتے رہیں کہ شاید انہوں نے کرسمس کی لائٹوں کو غلط طریقے سے لگایا ہو۔

تاریخ اشاعت : پیر 25 دسمبر 2017

Share On Whatsapp