Man Orders Girlfriend To Turn Down Promotion As Her Larger Salary Would 'humiliate' Him

ایک شخص نے گرل فرینڈ کو ترقی لینے سے روک دیا۔ گرل فرینڈ کی زیادہ تنخواہ اس کے لیے بے عزتی کا باعث تھی

جوڑے لڑنے کے لیے طرح طرح کے اور عجیب و غریب بہانے ڈھونڈ لیتے ہیں۔ایسا ہی ایک بہانہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے  ائیر پورٹ پر اپنے ہم سفر جوڑے کی گفتگو میں سنا اور اسے لائیو ٹوئٹ کرنا شروع کر دیا۔
عورت نے  ٹوئٹ کیا کہ  اس کے ساتھ بیٹھا جوڑا مالی معاملات پر الجھ رہے ہیں۔اسی دوران مرد نے عورت  سے کہا کہ اگر وہ اس سے محبت کرتی ہے تو آفس میں ملنے والی ترقی قبول نہیں کرے گی، کیونکہ سب کو پتا ہے کہ ترقی کے بعد عورت کی کمائی زیادہ ہوجائے گی  اور اس سے آدمی بے عزتی محسوس کرے گا۔


آدمی نے یہ بھی کہا کہ بعد میں وہ شادی کر لیں گے، اُن کے بچے ہونگے،  اس لیے عورت کو  کیرئیر پر توجہ مرکوز کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔اس پر عورت نے کہا کہ کس نے کہا میں بچے چاہتی ہوں؟   عورت نے پھر اپنا بورڈنگ پاس پھینکا اور اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ اس کے اس فیصلے پر ائیرپورٹ پر موجود افراد نے تالیاں بجا کر سراہا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 23 دسمبر 2017

Share On Whatsapp