Murders With Utterly Stupid Motives

ایسے قتل جو انتہائی چھوٹی اور نامعقول وجوہات کی بنا پر کیے گئے

انتہائی سنگین ترین جرائم میں  قتل سرفہرست ہے۔ قتل کی وجوہات کبھی بھی معمولی نہیں ہوتی۔ قتل کے محرکات  میں بہت بڑا ذاتی مفاد یا انتقام وغیرہ  شامل ہوتے ہیں۔ بہت سے قتل غلطی سے بھی ہوجاتے ہیں لیکن کچھ قتل ایسی نامعقول وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں کہ سننے والا سر پکڑ لے۔ایسے ہی چند قتل کے واقعات ذیل میں ہیں۔
•    نیوزی لینڈ کے 36سالہ فرگوس گلین   نے اپنے بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے صرف اس وجہ سے مار دیا کہ اس نے کھانا بنانے پر اس کا شکریہ ادا نہیں کیا تھا۔


•    2006 میں فلوریڈا کے 59سالہ فرینکلن پاؤل کرو نے اپنے روم میٹ کو ٹوائلٹ پیپر  کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے ماردیا
•    جیکسن ویل، فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 22سالہ ماں الیگزینڈرا ٹوبیاس کو فیس بک کی مشہور گیم فارم ویلا کھیلنے کا جنون تھا۔ اس کی بیٹی کے رونے سے گیم کے دوران اس کی توجہ  ہٹتی تھی، جس پر اس نے اپنی  3ماہ کی بیٹی کو ہی مار دیا۔

•    16سالہ شاکیرا  ڈورسی نے کلاس فیلوز کے ایک گروپ کے ساتھ اپنی  ایک کلاس فیلو کا مذاق اڑایا، جس پر بے عزت ہونے والی کلافیلو نے شاکیرا کو قتل کر دیا۔
•    کلیولینڈ، امریکا سےتعلق رکھنے والی برینڈا سپنسر نے اپنے گھر کی کھڑکی سے سامنے سکول میں فائرنگ کر کے دو بالغ افراد کو  ہلاک اور بہت سے بچوں کو زخمی کر دیا۔ اخباری رپورٹر کو اس نے وجہ بتائی کہ اسے سوموار سے نفرت ہے، یہ بچے سارا دن یہاں شور مچاتے۔

•    1994 میں ایک امریکی قاتلہ ڈانا  گرے نے تین عورتوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔ اس نے یہ قتل اپنے اخراجات  اور خریداری کے شوق پورے کرنے کے لیے کیے۔
•    71سالہ ریٹائرڈ پولیس آفیسر نے فلم دیکھتے ہوئے ایک شخص کو موبائل پر میسج بھیجنے کے جھگڑے کے بعد قتل کر دیا۔
•    49سالہ بے گھر شخص ڈیوڈ سکاٹ کو اس کے ایک ساتھی نے صرف  اس وجہ سے مار دیا کہ وہ اسے اپنے ساتھ چپس نہیں کھلا رہا تھا۔
•    2010 میں جنوبی افریقا میں ایک شخص کواس کے گھر والوں نے، جس میں اس کی بیوی اور بچے شامل تھے، صرف اس وجہ سے مار دیا کہ وہ مذہبی شو کی بجائے فیفا ورلڈ کپ کا میچ دیکھنا چاہتا تھا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 23 دسمبر 2017

Share On Whatsapp