1088 Children Were Polio Vaccinated During The Past 10 Years' No Jails Came In Jammu And Kashmir
Statistics Obtained From Emergency Operation Center For Polio Sindh

پاکستان میں 10برسوں کے دوران 1088 بچے پولیوکا شکار ہوئے‘

آزاد جموں و کشمیرمیں کوئی کیس سامنے نہیں آیا , ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو سندھ سے حاصل کر دہ اعدادوشمار

اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 1088 بچے پولیو وائرس سے معذور ہوئے۔ ملک میں اس مرض کے خاتمے کے سرکاری سطح پر اقدامات کا سلسلہ 1994میں شروع کیا گیا تاہم 23سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو سندھ سے حاصل کر دہ اعدادوشمار کے مطابق سال 2008میں پاکستان میں118 ‘سال 2009میں 89 ‘ سال 2010میں 144 ‘سال 2011میں 198 ‘سال 2012میں 58 ‘ سال 2013میں 93‘ سال 2014میں 306 ‘سال 2015میں 54 ‘سال 2016میں 20جبکہ سال 2017میں اب تک 8بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 8برسوں کے دوران پنجاب میں 33 ‘سندھ میں 126 ‘خیبرپختونخوا میں 125 ‘فاٹامیں 415 ‘بلوچستان میں 126‘گلگت بلتستان میں 3بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد جموں و کشمیرمیں کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ملک میں پولیو وائرس سے بچائو کی ویکسین پلانے کا آغاز 1974میں ہوا تاہم اس کے خاتمے کی کوششوں کا سرکاری سطح پر آغاز 1994میں ہوا اور گھر گھر پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی مہمات 1999سے شروع ہوئیں

تاریخ اشاعت : جمعہ 22 دسمبر 2017

Share On Whatsapp