44% Of The Children In Pakistan Are Suffering Slowly Using Dry Milk, UNICEF

پاکستان میں 44 فیصد بچے خشک دودھ کے استعمال سے سست نشوونما کا شکار ہیں، یونیسف

اسلام آباد ۔ : اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی پاکستان میں نمائندہ انجیلاکیرنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 44 فیصد بچے خشک دودھ کے استعمال سے سست نشوونما کا شکار ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ یونیسف کی نمائندہ برائے پاکستان نے کہا کہ مارکیٹنگ کی عالمی عدالت نے دو سال سے کم عمر بچوں کیلئے خشک دودھ کی تشہیر ممنوع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیسف بچوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی چھ تک ماں کا دودھ پلانے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انجیلا کیرنی نے تمام شراکت داروں کی طرف سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 20 دسمبر 2017

Share On Whatsapp