ہسپتالوں میں غیر معیاری وارڈ باعث ڈینگی پھیلا ‘

ڈینگی سے 69 اموات ہوئیں‘ 24 ہزار 807ٹیسٹ مثبت آئے , عالمی ادار صحت نے پشاور میں ڈینگی سے متعلق اپنی رپورٹ شائع کر دی

جنیوا : عالمی ادار صحت نے پشاور میں ڈینگی سے متعلق اپنی رپورٹ شائع کر دی۔ ہسپتالوں میں غیر معیاری وارڈ کے باعث ڈینگی پھیلا ‘ صوبے بھر میں ڈینگی سے 69 اموات ہوئیں‘ 24 ہزار 807ڈینگی کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ ہفتہ کو پشاور میں ڈینگی سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مریضوں کیلئے بنائے گے خصوصی وارڈ معیار کے مطابق نہیں تھے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ غیر معیاری وارڈز کے باعث مرض پھیلا۔ جولائی سے اکتوبر تک مرض پھیلنے کی شرح زیادہ رہی۔ صوبے بھر میں ڈینگی سے 69 اموات ہوئی۔ لیبارٹریوں میں 24 ہزار 807 ڈینگی کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ …

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 دسمبر 2017

Share On Whatsapp