معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جدا نہیں سمجھتے، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

کوئٹہ۔31مئی : معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اس سے ہم اپنے سے جدا نہیں سمجھتے معذور افراد کی کفالت کسی فرد کا نہیںبلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہیںبہترین ہنر سکھا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائے اور انہیں یہ احساس دلائے کہ وہ کسی سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا میپ کے رہنما اور صوبائی منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کیا ۔
گزشتہ روز بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام معذور افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ بی آر ایس پی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ۔ میڈیا معذوروں کے مسائل اجاگر کرے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ معاشرہ کو چاہیے کہ وہ ان افراد کے لئے معذور دوست ماحول کو پروان چڑھائے تاکہ معذور افراد خود کو تنہا نہ سمجھے اور زندگی کوایک چیلنج سمجھ کر قبول کرتے ہوئے معاشرے اور قوم کیلئے ایک کارآمد فرد کا کردار ادا کرسکے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 1 جون 2017

Share On Whatsapp