اسلام آباد میں 3D لیپو ٹیکنالوجی سے صرف 45 منٹ میں 1 انچ پیٹ کم کرنے کاعملی مظاہرہ

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ایک تقریب دوران نان سرجیکل 3Dلیپو ٹیکنالوجی کے لائسنس یافتہ 3D لائف  سٹائل کو پاکستان میں متعارف کرا دیاگیا۔ پاکستان میں اسے کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں 10 کلینکس کے ساتھ لانچ کیاگیاہے۔
3Dلائف سٹائل نے  پاکستان میں  جدید ترین ٹیکنالوجی کے امتزاج سے چہرے اور جسم  کے نان سرجیکل ٹریٹمنٹ کےلیے   مکمل اور قابل عمل اپروچ متعارف کرائی ہے۔

میڈیکل کے شعبے میں استعمال ہونے والے دوسرے ٹریٹمنٹس کے برعکس 3Dلائف سٹائل کی اس انقلابی ٹیکنالوجی سے چربی کو کم کیاجاسکتا ہے۔اس انقلابی طریقے نے تقریب میں موجود حاضرین اور آن لائن لاکھوں دیکھنے والوں کے دلوں کو جیت لیا ہے۔اس تقریب میں Lose 1 Inch in 45 Minutes  کے دعویٰ کو حقیقت بنتے دکھایاگیا۔
یہ تقریب ایف 8 اسلام آباد میں چارورگی(Chirurgie) میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران اس ٹریٹمنٹ کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔اس عملی مظاہرے کے دوران کئی صحافی حضرات اور درجنوں بلاگرز موجود تھے۔ عملی مظاہرے کے دوران تھری ڈی لائف اسٹائل کے سی ای او جناب جواد قریشی نہ صرف تکنیک کے حوالے سے معلومات حاضرین کے ساتھ شیئر کرتے رہے بلکہ ڈاکٹر ہمایوں محمند بلاگرز کے سوالات کے جوابات بھی خندہ پیشانی سے دیتے رہے۔

ٹریٹمنٹ کے عملی مظاہرے کے لیے حاضرین میں سے ایک رضاکار کا انتخاب کیا گیا اور ان کے بڑھے ہوئے پیٹ کی ابتدائی پیمائش لی گئی۔3Dلائف اسٹائل کی پاکستان میں درآمد کردہ خصوصی مشین کے ذریعے 45 منٹ تک ٹریٹمنٹ دی گئی۔ ٹریٹمنٹ کے اختتام پر دوبارہ پیمائش لی گئی تو بڑھے ہوئے پیٹ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ڈاکٹر ہمایوں محمند کے مطابق یہ تبدیلی عارضی نہیں بلکہ مستقل ہے اور مردوں کے بجائے خواتین پر یہ تکنیک زیادہ سود مند ثابت ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 دسمبر 2017

Share On Whatsapp