3 To 4 Cups Of Coffee A Day Is Good For Health

روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے،طبی ماہرین

لندن ۔ : طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سائوتھ ایمپٹن کے ماہرین نے کافی کے انسانی جسم پر پیدا ہونے والے اثرات کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا جس میں 200 تحقیقات شامل تھیں اور ان میں بیشتر مشاہداتی تھیں۔ایسے افراد جو تقریباً تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں کافی نہ پینے والوں کی نسبت دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 26 نومبر 2017

Share On Whatsapp