Here's How Often You Should Clean Your Pillows - And 18 Other Overlooked Household Items

گھر میں استعمال ہونے والی اشیاء کو کتنے عرصے بعد دھونا چاہیے؟

گھروں میں عام استعمال کی اشیاء کو وقتاً فوقتاً دھوتے رہنا چاہیے۔مختلف چیزوں کو اگر وقت پر نہ دھویا جائے تو  یہ بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔ ذیل میں گھر کی عام اشیاء کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کم از کم کتنے عرصے بعد دھونا ضروری ہے۔
•    لحاف: لحاف(کور کےبغیر) کو ہر پانچ ماہ بعد اچھی طرح دھونا چاہیے جبکہ ہر پانچ سال بعد انہیں تبدیل کر لینا چاہیے۔


•    تکیے۔تکیوں کو تین سے چھ ماہ کے بعد دھونا چاہیں اور دو سال بعد انہیں تبدیل کر لینا چاہیے۔بیڈ کی چیزوں کو وقت پر بدلنے کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کہ  ہر رات ہمارے جسم سے 200 ملی لیٹر تک پسینہ نکل کر بستر میں جذب ہوجاتا ہے۔
•    میٹرس۔ اسے ہر ماہ ویکیوم سے صاف کرنا چاہیے۔ پابندی سے اسے الٹے رہنا چاہیے۔ میٹرس کو 10 سال بعد لازمی تبدیل کرنا چاہیے۔

•    سافٹ ٹوائز۔ فوم کے کھلونے جیسے ٹیڈی بیئر وغیرہ کو بھی ہر چھ ماہ بعد لازمی دھونا چاہیے۔
•    زیر جامہ کو ہر ہفتے یا تین سے چار بار پہننے کےبعد دھونا اور ایک سال بعد  لازمی تبدیل کرنا چاہیے۔
•    ہینڈ بیگز۔ ہینڈ بیگ کو  بھی ہر ہفتے دھونا چاہیے۔ یاد رہے کہ ہینڈ بیگ پر ٹوائلٹ کی سیٹ سے 6 گنا زیادہ بیکٹریا ہو سکتےہیں۔
•    شاور کے پردے۔
انہیں بھی مہینے میں ایک بار دھونا چاہیے۔
•    ٹوتھ برش ہولڈر۔ اسے ہفتے میں ایک بار لازمی دھونا چاہیے۔
•    ٹوتھ برش۔ اسے مہینے میں ایک بار ابلے ہوئے پانی میں دھونا چاہیے اور تین مہینے بعد تبدیل کرنا چاہیے۔ٹوتھ برش پر 10 ملین جراثیم ہو سکتے ہیں۔
•    ٹوائلٹ برش۔ اسے بھی ہفتے میں ایک بار بلیچ سے  دھونا چاہیے۔باتھ روم کو بھی ہفتے میں ایک دفعہ اچھی طرح دھونا چاہیے
•    میک اپ برش۔
میک اپ برش اگر زیادہ استعمال کیا جاتا ہے تو ہفتےمیں ایک بار لازمی دھونا چاہیے۔
•    تولیہ۔ تولیوں کو ہفتے میں  ایک بار لازمی دھونا چاہیے۔
•    کچن سنک: اسے ہفتے میں دو بار اچھی طرح دھونا چاہیے۔ برتن دھونے کےاسفنج کو بھی ہر روز دھو کر ہفتے میں بدل لینا چاہیے۔ ڈش کلاتھ کو ہرروز دھوکر مہینے میں بدلنا چاہیے۔
•    الیکٹرک کیتلی۔
اسے  ہر روز عام طرح  سے جبکہ  ہر تین ماہ بعد اچھی طرح سے صاف کرنا چاہیے۔
•    اوون۔ اس کے دروازوں کی صفائی ہفتہ وار کرنی چاہیے جبکہ مہینےمیں ایک بار اسے اچھی طرح صاف کرنا چاہیے۔ اس کے اندر سے جلا ہوا کھانا بھی باہر نکال دینا چاہیے۔
•    واشنگ مشین۔ اسے ہر دفعہ دھلائی کے بعد صاف کرناچاہیے۔
•    فریج۔ اسے سال میں دو بار اچھی طرح صاف کرنا چاہیے۔
•    لائٹ بلب اور پردوں کو سال میں ایک بار ضرور صاف کرنا چاہیے۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 نومبر 2017

Share On Whatsapp