آصف زرداری کا عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے،سابق صدر

اسلام آباد : سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سابق ممبر قومی اسمبلی پختونخوامیپ کے رہنما عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بلوچستان کے عوام کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی اور ان کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ سابق صدر نے کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، مرحوم کے اہل خانہ اور سوگواروں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 20 مئی 2017

Share On Whatsapp