Wales Foodbank Receives 46-year-old Can Of Soup

عطیے میں 46 سال پرانا سوپ کا ڈبہ ملنے پر فوڈ بنک کی انتظامیہ حیران

ویلز کے ایک فوڈ  بنک کی انتظامیہ اس وقت حیران رہ گئی جب کسی نے انہیں تقریباً نصف صدی پرانا سوپ کا ڈبہ عطیے میں دیا۔
جمعرات کو کارڈیف فوڈ بنک نے ایک تصویر شیئر کی ، جس میں  کئی دہائیوں پرانے ہینز کڈنی سوپ کے ڈبے کو دکھایا گیا ہے۔ اس ڈبے پر سوپ کی قیمت پرانی کرنسی میں ہی لکھی ہوئی ہے۔
فوٹو بنک کی انتظامیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ریکارڈ ہے۔

انہیں کبھی بھی دس دن سے زیادہ پرانا کھانا عطیے میں نہیں ملا۔
سوپ بنانے والی کمپنی نے بھی تصدیق کی ہے کہ  اس طرح کا سوپ کئی دہائیوں پہلے فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس  سوپ کو 35 سال پہلے بنانا بند کر دیا تھا۔
کسی نامعلوم شخص نے  46سال پرانے سوپ کے ساتھ 1980 کی دہائی کا مکئی کا ڈبہ بھی دیا ہے۔ فوڈ بنک کی انتظامیہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ کوئی ان سے پرانے ڈبے لے کر انہیں رقم عطیہ کر دے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ان ڈبوں کو سنبھال کر رکھیں گے  اور لوگوں کو یاد کراتے رہیں گے کہ کھانا عطیہ کرنے سے پہلے اس پر خراب ہونے کی تاریخ ضرور دیکھ لیا کریں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp