Elon Musk Wants  People To Go Anywhere On The Planet In Less Than An Hour

لوگ اس زمین پر کسی بھی مقام تک ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچ سکیں گے۔ایلن مسک نے طریقہ بتا دیا

سپیس ایکس کے سی ای او ایلن مسک نے تیزترین سفر کا انتہائی انوکھا طریقہ بتایا ہے۔ اس طریقے سے دنیا کے دور دراز ترین ممالک کا سفر منٹوں میں ہوسکے گا۔ لوگ دنیا میں کسی بھی مقام تک ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچ سکیں گے۔
پچھلے ماہ خلائی صنعت کے حوالے سےہونے والی ایک کانفرنس میں ایلن مسک نے  زمین پر راکٹ کے ذریعے سفر کرنے کا خیال پیش کیا۔
یہ وہی راکٹ ہونگے جنہیں مستقبل میں چاند اور مریخ پر جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے لوگ اس دنیا میں کسی بھی مقام پر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچ سکیں گے اور اس کے لیے انہیں  موجودہ ائیر لائن کے اکانومی کلاس کے  کرایے جتنا ہی خرچ کرنا پڑےگا۔
سپیس ایکس نے اس حوالے سے ایک تصوراتی ویڈیو بھی بنائی ہے، جس میں مسافروں کو خلائی جہاز تک جاتے ۔
7 بجے خلائی جہاز کو پرواز کرتے اور 7 بجکر 39 منٹ پر شنگھائی میں اترتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں راکٹ کو 7000 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 39 منٹ میں طے کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے ہانگ کانگ سے سنگا پور 22 منٹ، لاس اینجلس سے ٹورنٹو 24 منٹ اور بنکاک سے دوبئی صرف 27 منٹ میں پہنچا جا سکے گا۔ اس راکٹ کی زیادہ سے زیادہ رفتار 27 ہزار کلومیٹر فی گھنتہ ہوگی۔
اگرچہ ابھی راکٹ اور خلائی جہاز دونوں ہی نظریاتی باتیں ہیں لیکن ایلن مسک نے کہا ہے کہ وہ 6 سے 9 مہینوں میں ان پر کام شروع کر دیں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp