Woman Loses Sight In One Eye After Spending All Day Playing Ultra-addictive Mobile Game

سارا دن موبائل گیم کھیلنے والی عورت کی ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی

کسی موبائل  گیم میں مہارت اور مسلسل جیت سے آپ کو حقیقت اور ورچوئلی کچھ انعامات تو مل سکتے ہیں لیکن اس سے آپ کی صحت ، خاص طور پر آنکھوں، پر   بہت برا اثر پڑتا ہے۔مسلسل گیم کھیلنے سے  آپ جزوی یا مکمل طور پر اندھے بھی ہو سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی چین کے صوبہ گوانگڈونگ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون کے ساتھ ہوا ہے۔
یہ خاتون ایک دن  موبائل پر کنگ  آف گلوری  نامی مشہور موبائل  گیم  کھیلتی رہی۔

کئی گھنٹوں تک کھیلنے کے بعد شام کو اچانک ہی اُن کو ایک آنکھ سے نظر آنا بند ہوگیا۔ جب انہیں ہسپتال پہنچایا گیا توپہلے پہل ڈاکٹر سمجھ ہی نہیں سکے کہ اُن کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ چار دن بعد ڈاکٹروں نے  انہیں Retinal Artery Occlusionتشخیص کیا، جس میں خون آنکھوں کی شریانوں میں رک جاتا ہے۔۔ ان خاتون میں اس مرض کی تشخیص میں مشکلات اس لیے پیش آئیں کہ یہ ایسی بیماری ہے جو بوڑھوں کو ہی لاحق ہوتی ہے۔
ان خاتون  کو یہ بیماری کئی گھنٹوں تک گیم کھیلنے کے باعث آنکھوں پر پڑنے والے دباؤ سے ہوئی ہے۔
ان خاتون نے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش انہوں نے اپنے والدین کی بات سن  لی ہوتی جنہوں نے اسے گیم کھیلنے سے روکا تھا۔
کنگ آف گلوری  دنیا کی سب سے زیادہ مقبول اور سب سے زیادہ منافع بخش گیم ہے۔ اسے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ہرماہ 20 کروڑ صارفین اسے کھیلتے ہیں۔ اسے کھیلنے والے صارفین بہت جلد بری طرح اس کا عادی بن جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگ اسے ”زہر“ قرار دیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 اکتوبر 2017

Woman Loses Sight In One Eye After Spending All Day Playing Ultra-addictive Mobile Game
Share On Whatsapp