Restaurant Burglar Cooks Meal 'like A Pro,' Cleans Up

ریسٹورنٹ میں چوری کرنے والے چور نے ماہر باورچی کی طرح کھانا پکایا اور صفائی کی

نیویارک کے ایک ریسٹورنٹ میں لگے سیکورٹی کیمرہ  سے پتا چلا ہے  کہ ریسٹورنٹ میں چوری کرنے والے چور نے اپنے کام سے فارغ ہو کر اپنے لیے کھانا تیار کیا، اسے کھایا اور آخر میں  صفائی کر کے چلا گیا۔
ریسٹورنٹ کے منیجر ول کولن نے بتایا کہ چور رات کو دو بجے آیا تھا، سیکورٹی کیمرے سے پتا چلا ہے کہ اس نے ماہر باورچی کی طرح کھانا بھی پکایا تھا۔ ول نے بتایا کہ چور کے کھانا پکانے کے انداز سے لگ رہا تھا کہ جیسے وہ پیشہ ور باورچی ہے۔

چور نے اس کے بعد ہتھوڑے سے کیش رجسٹر کو توڑا اور 100 ڈالر نکال لیے۔ جاتے ہوئے وہ ٹپ کے جار میں ایک ڈالر بھی ڈال گیا۔ ول نے بتایا کہ چور نے  کھانا پکانے کے دوران جو برتن استعمال کیے تھے، وہ سب  دھو دئیے۔
ول نے بتایا کہ  سیکورٹی کیمرے کی فوٹیج سے پتا چلا ہے کہ یہ چور ایک بار پہلے سوموار کو  بھی آیاتھا، لیکن اس نے کھانا پکانے کی بجائے پکا ہوا کھانا ہی چرایا تھا۔ ریسٹورنٹ کی مالکن نیلی بالاسیس کو کہناہے ہ وہ چور کی صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 اکتوبر 2017

Share On Whatsapp